Categories
Breaking news

بارسلونا۔ایم پی کیویلاس کے بیاں پر پارٹی کا سخت ردعمل، عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان پارلیمنٹ آفس میں علیحدگی پسند جماعت جنت پر کاتالونیا نے ایم پی الونسوکیویلاس کے بیاں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو سیٹ سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کی جگہ ارورہ مادولہ نشست سنبھالیں گی۔
یہ تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب 12 مارچ کو منتخب ہونے والے کیویلاس نے کچھ ایسے ریمارکس دیئے جن پر پارٹی کے اندر سے آواز اٹھنی شروع ہوئیں۔ ایم پی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی قانونی جواز کے بغیرہسپانوی شاہ کے خلاف یا خود مختاری کے حق میں بیرو کی پیش قدمی غلط تھی اور وہ اس کے علامتی موشن کو قبول کرنے کے خلاف ہیں۔ کیوں کہ موشن کی منظوری سے انہیں نا اہل کرنے کا خطرہ موجود رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپین کو رسوائی سے دو چار کرنے کے لئے اس کے علاوہ اور کیا موثرعمل ہو سکتا تھا۔ انہوں نے اسے ‘نان سینس’ قرار دیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *