Categories
Breaking news

بارسلونا۔ایل پرات بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھ گئی،چھ افراد زخمی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے نواحی قصبہ ایل پرات دے یوبریگات(al Prat de Llobregat)کے پلاسا کاتالونیا میں بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھ دوڑی،تفصیلات کے مطابق منگل سہ پہر ایل پرات دے یوبریگات کے پلاسا کاتالونیا کے قریب بس کے انتظار میں کھڑے افراد کو ایک بے قابو گاڑی نے ٹکر مار دی۔جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے چھ میں سے دو نابالغ ہیںزخمیوں کو بیلویج(hospitals de Bellvitge)موائس بروگی(Moisès Broggi)سانت خوان دی دیو(Sant Joan de Déu)ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Accident al Prat Llobregat . Una dona Perd el control del Cotxe i s en porta per devant a 5 persones, esperant l autobús a una parada @tv3cat pic.twitter.com/Gql8CYmmvJ

— David Gomez (@DavidGVillar) June 8, 2021

حادثہ کا باعث بننے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس کے ابتدائی ٹیسٹ شراب نوشی اور منشیات کے منفی آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *