Categories
Breaking news

بارسلونا۔اپولو ہوٹل 90 ملین یورو میں فروخت

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا سنٹر ایونیدا پارالل پر فور سٹار ہوٹل اپولو 90 ملین یورو سے زیادہ میں فروخت کردیا گیا۔ حالانکہ ہوٹل انتظامیہ پہلے ہی اسے لیز پر دے رہی تھی۔چار ستارہ ہوٹل اپولوجس میں 314 کمرے اور 17،000 مربع میٹر سے بھی زیادہ کا رقبہ ہے ، ایونیدا پارالل کے 57-59 نمبر پر واقع ہے۔ہوٹل تنظیم سی بی آر ای اسپین کے ڈائریکٹر جورج روئیز نے کہا ہے کہ اپولو کی فروخت بڑی کاروائیوں میں سے ایک ہے جو 2021 میں عمل میں آئی۔

سی بی آر ای کے مطابق اپنی تاریخ کے بدترین سال کا سامنا کرنے کے بعد ویکسینیشن میں پیش قدمی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کے خاتمے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہوٹل کا شعبہ “دوبارہ سرگرم” ہونے لگا ہے۔رویز کی رائے میں بہت سارے بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے اسپین میں ہوٹل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی توجہ مرکوز کی ہے ، جو اس شعبے کا دوبارہ پروان چڑھنا ہے جو ان سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *