Categories
Breaking news

بارسلونا۔امرہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپر6 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ گجرکلب نے جیت لیا

بارسلونا(دوست نیوز)امرہ ایسوسی ایشن اسپین کے زیراہتمام معروف بزنس میں چوھدری عزیز احمد امرہ کی زیر سر پرستی ہونے والا سپر 6 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ گجر کلب نے وڑائچ کلب کو شکست دے کر جیت لیا۔ٹورنامنٹ کی صدارت قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے کی. جبکہ مہمان خصوصی چوہدری امتیاز اکیہ. چوہدری سبط حسین تھے. اس اہم ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرچوہدری عزیزاحمد امرہ نے آرگنائزرکمیٹی کے چوہدری شہزاد اکرم. چوہدری بشارت اورحافظ عبدالرزاق صادق کو ٹورنامنٹ کے بہتر انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا.

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.اور معزز مہمانوں کواعزازی شیلڈز بھی دی گئی.والی بال ٹورنامنٹ میں اٹلی سے خصوصی طور پر تشریف لائے معروف کمنٹیٹرناصراقبال وڑائچ آف کوٹلی شاہ جہانیاں نے اپنی کمنٹری سے میچ کو دلچسپ بنائے رکھا۔والی بال فائنل میچ میں چوھدری عزیز احمد امرہ اورچوھدری امتیاز آکیہ نے بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرچوہدری عزیزاحمد امرہ نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کھیل کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی صحت اور مثبت سرگرمیوں کے لئے انتہائی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے ملک میں یہاں پر فٹ بال کا راج ہو وہاں پر اپنے کھیلوں والی بال، کبڈی اور کرکٹ کو پروان چڑھانا ناصرف مشکل ہے بلکہ محنت طلب بھی ہے۔میں اپنے تمام دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جو مجھے اپنے ملک سے محبت، اپنی کھیلوں سے محبت کو آگے بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور میرے دست وبازو بنتے ہیں۔

آج کے اس سپر 6 شوٹنگ والی بال میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی، شائقین اور میڈیا کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔
والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چوھدری زمان(گرینڈ مارکی سرائے علمگیر)،چوھدری شہزاد اکرم،عوامی راہنما حافظ عبدالرزاق ،چوھدری محمد اقبال اور چوھدری شاہد لطیف گجر,چوھدری عرفان ریاض آف حاجی چک,چوھدری عامر حسین روڈا ،گجر والی بال کلب کے کوچ چوھدری محمد اقبال گجر آف سانگو،اشرف حسین مغل،عدیل احمد مغل،چوھدری روف سہنہ اور چوھدری شعیب سہنہ ،میاں دانش،انیس بٹ جہلم،چوھدری ارشد بوگا،چوہدری سکندرحیات گوندل اور دیگر مععزین نے کھیل سے انجوائے کیا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر تالیاں بجا کر اور نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

نوجوان بزنس مین اور متحرک سماجی شخصیت چوھدری نوید امرہ والی بال میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر انتظامات کی نگرانی کے لئے ہر دم متحرک نظر آئے ،میچ کے دوران اور وقفہ میں کھلاڑیوں اور تمام مہمانوں کو کھانے اور پانی کی بروقت فراہمی کے علاوہ گراونڈ میں بھی تمام معاملات دیکھتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *