Categories
Breaking news

بارسلونا۔اداکولاو حکومت کا وبائی سال میں 69 ملین مالیت کا ٹریفک جرمانہ جاری

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کی میئراداکولاؤ کی حکومت نے وبائی مرض کے سال میں 69 ملین مالیت کا ٹریفک جرمانہ جاری کیاہے۔2020 کورونا پابندیوں اور کرفیو کی وجہ سے نقل وحرکت پر بھی پابندی تھی۔ ادا کولاؤ حکومت نے 2020 میں 69.2 ملین یورو ٹریفک جرمانے عائد کردیئے یہ اعداد و شمار پی پی کے میونسپل گروپ نے فراہم کئے ہیں۔ یہ اعدادوشمار اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ رقم 2019 کے مقابلے میں 28٪ زیادہ ہے ، جو 54.2 ملین تھی۔

سٹی ہال میں پی پی کے صدرجوزپ بو(Josep Bou)نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود آمدنی میں اضافے کے لئے میونسپل ایگزیکٹو سے وضاحت طلب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ “یہ ناقابل برداشت ہے کہ جس سال میں ہمیں بہت کم نقل وحرکت کے ساتھ گھروں میں بند کردیا گیا تھا اسی دور میں ٹریفک جرمانے کی رقم میں اضافہ ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *