Categories
Breaking news

بارسلوناکرکٹ گراونڈ کا پراجیکٹ کامیاب،سولہ لاکھ کی خطیر رقم خرچ ہوگی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا بلدیہ کی جانب سے اقلیتی کھیلوں کی ترویج کے لئے شراکتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹیز نے اپنے کھیلوں کے پراجیکٹ جمع کرائے.جووا کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بارسلونا میں لڑکیوں کے لئے کرکٹ گراونڈ کا پراجیکٹ جمع کرایا گیا.بلدیہ بارسلونا کی جانب سے ان پراجیکٹس پر دو مراحل میں ووٹنگ کرائی گئی.

آج سوموار کودوسرے مرحلہ کی ووٹنگ اور منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔لڑکیوں کے کرکٹ گراونڈ پراجیکٹ کو 2890ووٹ ملے اور دوسرے نمبر پر رہا ۔بلدیہ بارسلونا کے علاقہ سانت منجوئیک میں کل 9پراجیکٹ پیش کئے گئے تھے جن میں سے پانچ منصوبے کامیاب قرار دئیے گئے ۔

3600,000یوروز پانچ کامیاب قرار دئیے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔کل پانچ پراجیکٹس کو 34187ووٹ پڑے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *