Categories
Breaking news

بارسلونا،سانت خوان کی رات ساحل سمندر کو بند کیاجائے،سول پروٹیکشن کی سفارش

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت کے سول پروٹیکشن(عوامی تحفط) کے محکمہ نے ٹاؤن کونسلوں کو سفارش کی ہے۔کہ سانت خوان کے تہوار کے دوران رات کو ساحل سمندر کو بند کیا جائے۔جن جگہوں پر مکمل کورونا پابندیوں کا اطلاق ہے ان جگہوں پر چھوٹے چھوٹے گروپس کو کھانا کھانے کی اجازت دی جائے۔اور بڑے اجتماع سے عوام کو روکا جائے۔اس کا اعلان سول پروٹیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرجیو دیلگادو نے کیا جنھوں نے زور دے کر کہا کہ اس سال “100٪ عام” سانت خوان کا تہوار نہیں ہوگا ، حالانکہ یہ کورونا وائرس کے شروع ہونے اورپچھلے سال سے بہتر ہوگا۔

سول پروٹیکشن نے سٹی کونسلوں کو سانت خوان تہوار کے لئے رہنما خطوط اور سفارشات کے ساتھ ایک دستاویز بھیجی ہے،جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مرکزی تہواروں کو پہلے ہی اجازت ہے،جو بغیر ہجوم اور کنٹرول شدہ جگہوں پراپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں ۔

صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ اس میلے میں جہاں پائروٹیکنالوجی کا استعمال روایتی ہے۔اور پٹاخے اور دیگر آگ سے جلنے والی چیزیں شامل ہیں وہاں پر رات کے وقت ہائیڈرو الکولک جیل کو نہ لے جائیں یا استعمال نہ کریں۔کیونکہ یہ جلد آگ پکڑ لیتے ہیں۔جس سے آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *