بارسلونا (محمد نبی) بارسلونا میں ایسٹر کی تعطیلات منانے کے لئے سیاحوں کی آمد جاری ہے اور بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ فرانس کے باشندوں کی ہے۔ ان میں زیادہ تر ان افراد کی ہے جو اپنے ملکوں میں سخت کورونا پابندیوں سے بچنے کے لئے اسپین کا رخ کر رہے ہیں جہاں بیرون ملک کے باشندوں کے لئے نرمی ہے۔ تجار برادری کو بیروں ملک سے آنے والے افراد سے زیادہ امیدیں نہیں۔ ان کے مطابق اب تک خرید و فروخت بارسلونا کے اپنے باشندوں کی طرف سے ہی ہو رہی ہے۔
مقامی باشندوں کو یہ شکایات بھی ہیں کہ سیاح پارٹیاں منا رہے ہیں اور ان کی اقدار اور کورونا پابندیوں کا لحاظ نہیں رکھ رہے۔
