Categories
Breaking news

بارسلونا،اسکولوں اور انسٹی ٹیوٹ کے طالب علموں کے موبائل فون چوری کرنے والا گروہ گرفتار

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے نواحی محلہ سانت گریواسی کے اسکولوں اور انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کے لئے آنے والے طالب علموں سے موبائل فون ،ہیڈ فون اور اسکوٹر چوری کر نے والا12 افراد کا گروہ موسس اسکوادرا اور گوردیا اربانا نے مشترکہ آپریشن کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار 12افراد کی عمریں 16 سے 21 سال کی کے درمیان ہیں۔
پولیس نے اسکول کی سیٹنگ میں نابالغوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 16 سے 21 سال کی عمر کے 12 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں تریمل نامی آپریشن کے ایک حصے کے تحت ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو سے چار افراد کے گروپ کی صورت میں کارروائی کرتے تھے۔ یہ زیادہ تر دوپہر ،اسکولوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بعد جب اسکوائر پر طلبا جمع ہو جاتے تو یہ چوری کی کارروائی کرتے۔
موسس دے اسکودرا کا کہنا ہے کہ سیاھوں کو لوٹنے والے یہ چور اب سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اسکول کے کم سن بچوں کو ہدف بنایا ہے۔ جو آسان شکار ہیں۔پولیس نے کہا کہ دسمبر اور جنوری بارسلونا کے بالائی علاقے کے رہائشیوں نے اس قسم کی وارداتوں کی شکایت کی تھی جس پر بلدیاتی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے درمیان بحث کا آغازہوا۔ جس پر موسس دے اسکودرا نے گواردیا اربانہ کے ساتھ مل کر مخصوص علاقوں میں سادہ پولیس اہلکاروں اور باوردی اہلکاروں کے ساتھ نگرانی شروع کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب صورتحال معمول پر آگئی ہے۔ اور جرائم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن ابھی تک نگرانی کاکام جاری ہے۔ ،مختلف محلوں میں پولیس کی موجودگی نے چوری کو کم کرنے اور سیکورٹی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *