Categories
Breaking news

بارزا ور ریسٹورنٹس کے مالکان محتاط رہیں!کوویڈ سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والے گاہکوں کونہیں مالکان کوجرمانہ ہوگا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارزا ور ریسٹورنٹس کے مالکان محتاط رہیں!کاتالونیامیں بارز اور ریسٹورنٹس میں کوویڈ سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والے گاہکوں کو جرمانہ نہیں ہوگا بلکہ ریسٹورنٹ اور بارکے مالک کو جرمانہ ہو گا،کووڈ سرٹفیکیٹ کا اطلاق تین دسمبر سے ہوچکا ہے،بار،ریسٹورنٹس، ڈونر کباب، کیفتریا وغیرہ کے مالک یا انچارج پر لازم ہے کہ وہ کاتالان حکومت کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے ہاں آنے والے گاہکوں کے کووڈ سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کریں۔

تصدیق کا عمل بالکل آسان ہے،اس سائٹ کو اپنے براؤزر میں کھول کراپنے موبائل کا کیمرا اوپن کرکے گاہک کے کوویڈ سرٹیفیکیٹ پر لگے“کیو آر کوڈ”پر کریں تو سرٹفکیٹ کھل کر سامنے آجائیگا جس سے اندازہ ہوجائیگا کہ گاہک کو ویکسین کی کتنی ڈوزلگی ہیں،کووڈ سرٹیفکیٹ 13 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے لازم ہے،کووڈ سرٹیفکیٹ کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اس کیلئے صرف ویب سائٹ”میوا سالوت“پر جانا ہے،تقریبا 12 ملین کوویڈ سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کئے گئے ہیں،یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ بہت سے کاتالانوں نے ایک سے زیادہ بار سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *