Categories
Breaking news

بابر اعظم کا دونوں ٹیموں کے مائنڈ سیٹ میں فرق ماننے سے انکار

بابر اعظم کا دونوں ٹیموں کے مائنڈ سیٹ میں فرق ماننے سے انکار

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے شکست بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مائنڈ سیٹ میں فرق ماننے سے انکار کردیا۔

آسٹریلیا کے خلاف 115 رنز سے ٹیسٹ اور سیریز میں شکست کے بعد لاہور میں بابراعظم نے آن لائن پریس کانفرنس کی۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے فیصلہ کن دن کا آغاز ہوگیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان مائنڈ سیٹ کا فرق تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک ہی طرح کی تھی، ہم دفاعی پوزیشن لے کر نہیں بلکہ صورتحال کے مطابق کھیلے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ پلان کا حصہ تھا پہلی اننگز کا فائدہ ہوا، ہم مثبت ذہن کے ساتھ کھیلے ہم ہدف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

پاکستانی بیٹنگ، جلد وکٹیں گرنے کی تاریخ رقم

پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن نے جلد وکٹیں گرنے کی تاریخ رقم کردی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے بعد صورتحال مختلف ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ حسن علی میچ ونر ہے، حسن پر ویسا ہی اعتماد ہے جیسے پہلے تھا، تمام کھلاڑیوں نے ماضی میں اچھی پرفارمنس رہی ہے۔

مجموعی طور پر ہم نے سیریز اچھی کھیلی، کراچی میں غیرمعمولی کرکٹ کھیلی، ایک سیریز کے بعد تبدیلیوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بحیثیت کپتان سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.