Categories
Breaking news

بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ففٹی بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
پاکستانی کپتان نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائیں۔ محمد رضوان 2 سنچریز اور 12 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ بابراعظم نے ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف 60 اسکور بنائے اور وہ ناٹ آوٹ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.