Categories
Breaking news

بابر اعظم پر جنسی تعلق کا الزام لگانے والی حامیزہ مختار پر مبینہ قاتلانہ حملہ

بابر اعظم پر جنسی تعلق کا الزام لگانے والی حامیزہ مختار پر مبینہ قاتلانہ حملہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابر اعظم پر جنسی تعلق کا الزام لگانے والی حامیزہ مختار پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

ویب سائٹ اردو پوائنٹ کے مطابق حامیزہ مختار پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کاہنہ میں ایک پراپرٹی ڈیلر سے مل کر واپس آرہی تھیں۔ خاتون کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 لڑکے ان کا پیچھا کر رہے تھے ، جیسے ہی گاڑی آہستہ ہوئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

حامیزہ نے بتایا کہ لڑکوں نے گاڑی آہستہ ہونے پر پہلے گالیاں دیں اور کہا کہ گاڑی کس طرح چلا رہی ہو۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو حامیزہ اپنی گاڑی میں بیٹھی رو رہی تھیں، جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ خاتون کی گاڑی پر تین گولیاں لگنے کے نشانات ہیں۔

گھریلو ملازمہ تشدد کیس، ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف جیت گئی، انصاف ہار گیا، فیصل آباد سے شرمناک خبرآگئی

مزید :

کھیلعلاقائیپنجابلاہورBreaking News

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *