Categories
Breaking news

بابر اعظم نے بھارتیوں کو بھی اپنا مداح بنا لیا

Advertisement
Advertisement

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔بابر اعظم کی تحمل مزاجی اور بیٹنگ کلاس کی تعریف کرنے والوں میں بھارتی بھی شامل ہوگئے ہیں۔بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بھی بابر اعظم نے اطمینان سے بلے بازی کی اور یہی اُن کی مسلسل کامیابی کا راز ہے۔
بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم کی کُھل کر تعریف کی۔
آکاش نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی کنگز کی جیت پر ڈین جونز خوشی سے نہال ہوں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *