امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کیسے ہوں گے ، اس بارے میں مختلف تجزیےسامنے آرہے ہیں ، لیکن ماضی میں بطور امریکی سینیٹر اور نائب صدر جو بائیڈن پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کافی متحرک رہ چکے ہیں۔
نئےامریکی صدر جو زف بائیڈن جونیئر کے بطور سینیٹر 36 سالہ کردار کو دیکھا جائے تو جو بائیڈن پاکستان میں جمہوریت ، تعلیم اور معاشی بحالی کے لیے سینیٹ کے پلیٹ فارم پر 7 اہم تجاویز اور قراردادوں کا حصہ نظر آئے۔
Table of Contents
x
Advertisement
بائیڈن نے2001ء میں پاکستان پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کی تجویز دی
نائین الیون کے بعد 02 اکتوبر 2001 کو جو بائیڈن اس بل کی حمایت میں کھڑے ہوئے جس میں پاکستان پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کی تجویز دی گئی۔
2004 ء میں جو بائیڈن نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں اصلاح اور امریکی حکومت کی جانب سے اس مد میں مختص رقم سے ہونے والی پیش رفت جانچنے کے لیے امریکی سینیٹ میں بل پیش کیا۔
جولائی 2007 ء میں جو بائیڈن نے سینیٹر جان کیری کے ساتھ مل کر قرارداد پیش کی جس میں پاکستان کی فوجی امداد کو القاعدہ اور دیگر دہشت گردوں کو پاکستان میں سرگرم عمل ہونے سے روکنے، طالبان کو پاکستانی کی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہ کرنے دینے اور ملک میں جمہوری اصلاحات نافذ کرنے سے جوڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پرویز مشرف کی پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف 2007ء میں مذمتی قرارداد پیش کی
نومبر 2007 ء میں جو بائیڈن نے باراک اوباما سمیت 6 سینیٹرز کے ساتھ مل کر پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی اور ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔
بینظیر بھٹو کے قتل کی مذمتی قرارداد 2008ء میں پیش کی
7 فروری 2008 ء کو جو بائیڈن نے 9 امریکی سینٹرز کے ساتھ مل کر بینظیر بھٹو کے قتل کی مذمتی قرارداد پیش کی جس میں حکومت پاکستان سے واقعے کی تحقیقات کروانے ، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے ، فروری میں الیکشن کروانے اور پاکستان میں سیاسی بحران کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
13 مارچ 2008 ءمیں دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاکستان اور افغانستان میں ری کنسٹرکشن زون قائم کرنے کے امریکی سینیٹ میں پیش کیئے گئے بل کی جو بائیڈن نے حمایت کی۔
پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا
اس کے بعد 15 جولائی 2008 ء کو پاکستان کی نئی جمہوری حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے جو بائیڈن نے جان کیری ، رچرڈ لوگر اور باراک اوباما سمیت دیگر 11 سینیٹرز کے ساتھ مل کر Enhanced Partnership with Pakistan Act 2008 پیش کیاجس میں 2009 ءسے 2013 ء تک پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یہ بل اس وقت قانون نہ بن سکا لیکن جو بائیڈن کے نائب صدر بننے کے بعد یہ سینیٹ سے منظور ہوا اور کیری لوگر برمن ایکٹ کے نام سے مشہور ہوا جس میں پاکستان کو 2010 ء سے 2014 ء تک سالانہ 1.5 ارب ڈالر کی غیر فوجی امداد دینے کا کہا گیا۔
جوبائیڈن تین مرتبہ پاکستان آئے
جو بائیڈن تین مرتبہ پاکستان آچکے ہیں جس میں پہلی بار فروری 2008 ء کے الیکشن میں بطور سینیٹر اور سربراہ خارجہ امورکمیٹی انہوں نے پاکستانی انتخابات کا مشاہدہ کیا۔
اکتوبر 2008 ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریپبلکن سینیٹر رچرڈ لوگر اور جو بائیڈن کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات پر ملک کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ’ہلال پاکستان ‘ سے نواز نے کا فیصلہ کیا۔
بائیڈن کو’ہلال پاکستان‘ ایوارڈ سے نواز گیا
جو بائیڈن نے یہ ایوارڈ امریکا کے نائب صدر کا حلف اٹھانے سے چند دن قبل یعنی 09جنوری 2009 ء کو حاصل کیا۔
تیسری اور آخری بار جو بائیڈن بطور امریکی نائب صدر جنوری 2011 ء کو پاکستان میں آئے اور ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
امکان ہے کہ براک اوباما کی طرح جو بائیڈن بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ جاری رکھیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ
بلدیہ عظمیٰ کراچی (کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن) کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔
-
نیب میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی ترقیوں کی منظوری
قومی احتساب بیورو (نیب) میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
-
شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب کے گواہ نے بیان ر یکارڈ کرا دیا۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 524783، اموات 11103
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہو چکی ہے۔
-
ڈینیئل پرل قتل، ملزمان کی رہائی کیخلاف درخواست، سیکریٹری داخلہ طلب
سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری ملزمان کو رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
-
ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج
ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ہے، پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
-
حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ بہت بڑا شو تھا: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا بہت بڑا شو تھا۔
-
کراچی: سیوریج لائن کی تبدیلی، جہانگیر روڈ ٹریفک کیلئے بند
کراچی کے جہانگیر روڈ پر تین ہٹی سے گرومندر جانے والی سڑک پر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔
-
سندھ اور پنجاب میں دھند کے ڈیرے، حدِ نگاہ صفر
ملک کے دو صوبوں سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اس وقت دھند کا راج ہے، کئی جگہ حدِ نگاہ صفر ہو گئی۔
-
قتل کے الزام میں گرفتار ملازمہ پولیس موبائل سے فرار
کراچی میں قتل کے الزام میں گرفتار ملازمہ پولیس موبائل سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگئی، لاکھوں روپے چوری کرنے کے الزام میں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں گرفتار، جبکہ ڈالمیاسے بھتہ خور کو گرفتار کرلیاگیا۔
-
پنجگور سے کراچی آنیوالی کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق
پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں اور 20 زخمی ہوگئے۔
-
جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، رانا ثناء ﷲ
انہوں نے کہا کہ جس دن فیصلہ آیا کہ تحریک انصاف نے بھارت سے فنڈ لیے، یہ کالعدم بھی ہوں گے اور مقدمے بھی درج ہوں گے۔
-
وزیراعلیٰ سندھ پر راولپنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے، شازیہ مری
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نیب کو بی آر ٹی، آٹا اسکینڈل، چینی اسکینڈل اور دیگر اسکینڈلز نظر کیوں نہیں آتے
-
ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے، فرخ حبیب
اپوزیشن یادداشت پیش کرنے کی بجائے اپنی فنڈنگ کے ذرائع کی رسیدیں جمع کروائیں، پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلویز
-
وزیراعظم عمران خان کی کورونا ویکسین کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے منظور شدہ کورونا ویکسین کے حصول اور فراہمی کے اقدامات تیز کی ہدایت کردی ۔
-
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق سندھ ریوولیشن آرمی اصغر شاہ گروپ سے ہے