Categories
Breaking news

بائیڈن کی ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبے کا متبادل لانے کی تجویز

Advertisement
Advertisement

امریکا کے صدر جوبائیڈن

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے برطانیہ کو چین کے ’ون بیلٹ ون روڈ‘ منصوبے کا مدمقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

جو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہیں چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا بورس جانسن کو مشورہ دیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔

خیال رہے کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت کئی ممالک کو سڑکیں، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد کی ہے جبکہ حال ہی میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ معاشی اور تزویراتی معاہدہ بھی ہوا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *