
مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے جمہوریت کے لیے طویل قربانیاں دی ہیں، پی ڈی ایم کا اتحاد بڑے مقصد کے لیے ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ 10 جماعتوں کا اتحاد اعتماد پر قائم ہے، اے این پی کا پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان افسوس ناک ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ن لیگ کا ہوگا، اپوزیشن اتحاد کی جدوجہد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) جیسی جماعتوں کے خلاف ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اسی بی اے پی سے پیپلز پارٹی نے ووٹ لیا اور اپنے اس اقدام پر پی ڈی ایم کو اعتماد میں بھی نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی اور پی پی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے لیے ووٹ لینے کی بات پی ڈی ایم میں نہیں رکھی ہے۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ اگر پی پی میاں نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی بات کرتے تو نواز شریف انکار نہیں کرتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ (ن) اور اے این پی کا معاملہ نہیں ہے، پی ڈی ایم سربراہ کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی نے وضاحت طلب کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ نے بی اے پی سے ووٹ کیوں لیے آپ اس کی وضاحت کردیتے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
جہانگیر ترین اور آصف زرداری کی ملاقات جلد ہوگی، شمولیت کا امکان، شہلا رضا
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔
-
یوسف گیلانی کے انٹرویو پر صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی وضاحت
یوسف رضا گیلانی کے انٹرویو سے متعلق اُن کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی نے وضاحت کردی۔
-
بی اے پی کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا، یوسف گیلانی
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا ۔
-
’کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟‘، شیخ رشید کا سوال
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے استفسار کیا ہے کہ ’ کونسی پی ڈی ایم ؟ کیسی پی ڈی ایم ؟‘ میں تو پہلے ہی ان کی موت کی پیشگوئی کرچکا تھا۔
-
عمران خان کو بلیک میل کرنے والا اتحاد کرچی کرچی ہوگیا، فردوس اعوان
اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ملک یا قوم کے لیے نہیں بنا تھا، یہ اتحاد وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کے ایک ایجنڈے پر بنا تھا، فردوس اعوان
-
سندھ میں کورونا کے 312 نئے کیسز، چھ مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6778 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں سندھ میں کورونا کے 312 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ کورونا سے 6اموات رپورٹ ہوئیں۔
-
اسلام آباد: ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو طلب کرلیا
ایف آئی اے کی علی ترین کو 5 سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
-
اے این پی اور پی پی نے حکومت سے تعاون لیا، عبدالغفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اے این پی نے الزام لگایا ہے کہ فضل الرحمان نے صحیح قیادت نہیں لگائی۔
-
پی ڈی ایم میں ذاتی ایجنڈا لے کر چلنے والوں سے اتحاد نہیں ہوسکتا، امیر حیدر ہوتی
اے این پی رہنما نے کہا کہ جنھوں نے شوکاز نوٹس دیا انھوں نے خود ہی پی ڈی ایم کے خاتمے کا اعلان کیا۔
-
کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باوجود پمز میں عملے کی کمی
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا مریضوں کا رش بڑھنے کے باوجود تجربہ کار عملے اور نرسز کی کمی ہے۔
-
اے این پی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے۔
-
اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین 70 سالہ افراد کو لگنا شروع
اسلام آباد میں کورونا وائرس کی سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو اب 80 سال کی بجائے 70 سال کے افراد کو ان سپاٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
-
10 اپریل ووٹ چور ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا: حمزہ شہباز
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 10 اپریل ووٹ چور ور منہگائی مسلط کرنے والے ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔
-
کمشنر کراچی سے مذاکرات کے باوجود تاجروں کا ریلی نکالنے کا فیصلہ
کمشنر کراچی سے مذاکرات کے باوجود کراچی کے تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
وزیراعظم کا تنخواہ میں گزارہ نہیں، عوام کیسے گزارا کرے، شیری رحمان
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کا وزیر اعظم عمران خان اور مہنگائی سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اپنی تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا تو مہنگائی میں پسی عوام کیسے گزارہ کرے گی؟۔
-
سندھ میں 22 اپریل سے عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے 22 اپریل سے سندھ میں عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا۔