Categories
Breaking news

اے این پی ن لیگ کے بجائے پیپلزپارٹی کے قریب ہوگئی: شیخ رشید

Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عوامی نینشنل پارٹی (اے این پی) ن لیگ کے بجائے پیپلزپارٹی کے قریب ہوگئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی اے این پی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے اور بھی بہت کچھ ہوگا، اے این پی مستقبل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں گروپ بندی کے اثرات دیگر پارٹیوں پر بھی پڑیں گے، عید کے بعد ن لیگ کے اندر مسئلے کھڑے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی آرہا ہے نہ کوئی جارہا ہے اسی تنخواہ پر سارے کام کررہے ہیں، میرے ساتھ کوئی رابطے میں نہیں جن کے ساتھ ہیں انہیں پتا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز خود کہہ رہی ہیں کہ مجھے باہر نہیں جانا تو بات ختم ہوگئی، پی ڈی ایم سرنڈر کرچکی ہے اب اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا، امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ مخصوص جماعتیں پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرچکی ہیں، پی ڈی ایم کو دوسری جانب لے جانے کی کوشش جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے متفقہ فیصلے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *