Categories
Breaking news

اے این پی نے اپنے خیالات اجلاس میں کیوں نہیں بتائے، شاہد خاقان عباسی

Advertisement
اے این پی نے خیالات اجلاس میں کیوں نہیں بتائے،شاہدخاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپنے خیالات کا اظہار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) سربراہی اجلاس میں کیوں نہیں کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو میں کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلے کو توڑا جس پر وضاحت طلب کی، پی ڈی ایم کا ہر فیصلہ مشاورت سے کیا گیا، کرسی کی سیاست سے ملک آگے نہیں چل سکتا۔

جمعیت علمائے اسلام کے عبدالغفور حیدری نے اے این پی کے فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں۔

اے این پی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے عمل سے پی ڈی ایم کی جگ ہنسائی ہوئی۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اتحاد کا بھروسہ توڑا ہے۔ پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *