Categories
Breaking news

اے ایس ایف کے ٹرینیز پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں اضافہ کریں گے، آرمی چیف

اے ایس ایف کے ٹرینیز پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں اضافہ کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں منعقدہ 48ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے ٹرینیز پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں اضافہ کریں گے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی کراچی میں منعقدہ 48ویں بیسک ایوی ایشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے ٹرینیز کی تربیت پاکستان میں ہوابازی کی سیکیورٹی کے معیار کو بڑھائے گی۔

آرمی چیف نے اے ایس ایف ٹرینیز کی تریبت اور کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور فورس میں خواتین کی شمولیت کو سراہا۔

آرمی چیف نے تربیت مکمل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور پوزشین ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔

آرمی چیف کا پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کراچی میں امن و استحکام کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھول بھی رکھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *