
ای یو ”ڈس انفو لیب“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا مزید متحرک ہو گیا ہے اور انہوں نے نئے ناموں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنالئے ہیں، ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔
ای یو ”ڈس انفو لیب“ بھارت کی سب سے بڑی فیک میڈیا انڈسٹری ہے۔ پاکستان کا دُشمن ہمارا دُشمن ہے۔ کشمیر کاز پر سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد دیار غیر میں رہتے ہوئے ہم پر فرض ہے۔
ان خیالات کا اظہار ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئر مین پرویز اقبال لوہسر نے بارسلونا میں منعقد ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بھارتی میڈیا ادارے ”سنڈے گارڈین اور نیو دہلی ٹائم“ میں آرٹیکلز لکھے گئے ہیں کہ میں تحریک خالصتان اور کشمیر کی آزادی کا ماسٹر مائنڈ ہوں اور یورپ میں اس پر کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ڈر نہیں کیوں کہ کشمیر کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں ہم اُن کی آزادی کے لئے جو بن پایا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خالصتان کو علیحدہ ملک بنایا جانا سکھوں کی خواہش ہے وہ بھارت سے علیحدگی چاہتے ہیں، سکھوں اور کشمیریوں کو اُن کی مرضی کے مطابق جینے کا حق کیوں نہیں دیا جا رہا۔
پرویز اقبال لوہسر کا کہنا تھا کہ میں یورپی ممالک میں اپنی فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا یہ سلسلہ نہیں رُکے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک مکمل طور پر بھارتی لابی کے ہاتھ میں ہے، آپ کسی کشمیری مجاہد کی تصویر لگائیں تو آپ کی فیس بک کو بند کر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یورپ کے کسی بھی ملک میں رہیں وہاں کی پارلیمنٹ تک کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی آواز پہنچنی چاہیے اور اُس کے لئے ہماری کمیونٹی مقامی برادری کے ساتھ مراسم مضبوط کرے، اپنی گلی اور ہمسایوں کے ساتھ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کیا جائے، کیونکہ دو سال کا لاک ڈاؤن یورپی ممالک کی چیخیں نکال گیا ہے۔ لیکن کشمیر میں تو 72سال سے لاک ڈاؤن لگاہوا ہے۔ وہ بڑی طاقتوں کو کیوں نہیں نظر آ رہا؟
پرویز اقبال لوہسر کا کہنا تھا کہ یورپ میں پاکستانی قونصل خانے اور سفارت خانے کشمیرکاز کے حوالے سے اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں از خود میدان عمل میں نکلنا ہوگا تاکہ بھارتی لابی اور اُن کی مذموم سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔
ہمیں سوشل میڈیا پر مکمل نظر رکھنا ہوگی، اپنے ارد گرد بسنے والی کمیونٹی کو کشمیر کاز کے بارے میں بریفنگ دینا ہوگی، یورپی اسکولوں اور کالجز میں اس پیغام کو پہنچانا ہوگا، تاکہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز مزید مضبوط اور توانا ہو سکے ایسا کرنے سے مغربی لوگوں کو کشمیر میں ہونے والی بربریت اور انسانیت سوز سلوک کی معلومات ملیں گی اور وہ اصل حقائق سے با خبر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیر کاز پر کوئی کانفرنس یا سیمینار ہو تو اُس میں مقامی اتھارٹیز کو بلایا جائے تاکہ انہیں کشمیر کاز کے بارے میں علم ہو۔انہوں نے کہا کہ بارسلونا میں ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس میں ہسپانوی اداروں کے نمائندگان تشریف لائے اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اپنی پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے کا وعدہ کیا۔
پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں منعقد ہونے والے پروگرامز میں پاکستانی اور کشمیری بھائی کثیر تعداد میں شریک ہوا کریں تاکہ مقامی کمیونٹی اور یورپی اداروں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کی تصویر نظر آئے انہیں پتا چلے کہ وہاں ہونے والی بربریت پر لوگ کس طرح سراپا احتجاج ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
اپوزیشن کی ملاقاتوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں، شاہ محمود قریشی
-
وزیراعظم کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے والا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والے ایکٹوسٹ صابر ہاشمی کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
-
بانی ایم کیو ایم کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ختم
تشدد پر اکسانے کے الزام پر بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمے کی سماعت لندن ہائی کورٹ میں ختم ہوگئی، بانی ایم کیو ایم کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔
-
راولپنڈی میں 11 سالہ بچی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
-
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
-
اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلبا نے میدان مارلیا
لاہور کے طالبعلم ارحم علی نے مینٹیننگ فنانشل ریکارڈ کے امتحان میں ٹاپ کیا۔
-
پریانتھا کمارا قتل کیس کے 88 ملزمان کوٹ لکھپت جیل منتقل
جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے ملزمان کے جیل میں ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا۔
-
نور مقدم قتل کیس: ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے کیلئے مزید 4 ہفتوں کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ماہ میں نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
-
شمالی وزیرستان: ملٹری پوسٹ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
-
نوکوٹ: خواتین سے زیادتی و اغوا کیس میں 4 ملزمان گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ نوکوٹ میں دوخواتین کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں دو مرکزی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطےتیز کردیے ہیں، فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سےمشورہ کریں گے، آصف زرداری سے جلد ملاقات ہوگی۔
-
ہجوم کے ہاتھوں انسان کا قتل ملک میں خوفناک رجحان بن رہا ہے، سینیٹر
ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ تمام پاکستانی قوم ، معاشرہ ، سیاسی جماعتیں اس سوچ کے خلاف ہیں، حکومت اس کے خلاف سخت سے سخت اقدامات لے گی، ہمارے ہمسایہ میں ریاست ایسا کر رہی ہے اور ہمارے ملک میں ریاست اس کے خلاف لڑ رہی ہے۔
-
آج سندھ میں کورونا کے 1155 نئے کیسز، 5 مریضوں کا انتقال
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12844نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 1155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔
-
میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل، ویڈیوز اور شواہد سے گرفتاریاں و شناخت جاری
ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کےقتل کے مقدمہ میں پولیس نے مختلف علاقوں سے 128افرادکوحراست میں لے لیا ہے۔
-
صدر مملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
صدر مملکت نے نوضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
فضل الرحمان کی دو روز قبل جہانگیر ترین سے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے معاملات پر جہانگیر ترین سے تعاون مانگا۔