Categories
Breaking news

ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ سے لاتعلقی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ سے لاتعلقی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ سے لاتعلقی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، بھارتی نیٹ ورک نے یو این انسانی حقوق کونسل سے وابسطہ 10 این جی اوز کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی دہشت گردی کے منصوبوں اور مالی معاونت کے ناقابل تردید شواہد دے چکے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی تحقیقاتی گروپ کی رپورٹ نے 116 ملکوں میں پھیلے 150 جعلی میڈیا کو بے نقاب کیا، ای یو ڈس انفو لیب نے 550 سے زیادہ جعلی ویب سائٹس کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ای یو ڈس انفولیب نے مردہ لوگوں کےجی اٹھنے، ای یو اداروں کے نام کے جعلی استعمال کو بے نقاب کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے تمام بلند و بانگ دعوے کھوکھلے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر بےنقاب ہونے سے ظاہر ہوتا ہے بھارت ذمہ دار ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *