Categories
Breaking news

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال اورتحریک آزادی کشمیرکے زیراہتمام پاکستان کی 73 ویں یوم آزادی کی تقریب

Advertisement
Advertisement

لزبن(نمائندہ دوست)ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال اور تحریک آزادی کشمیر نے مشترکہ طور پر پاکستان کی 73 ویں یوم آزادی کے حوالے سے آج پرتگال کے شہرلزبن میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی۔اس تقریب کی قیادت سید خالد عباس صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال اور راجہ حسنین صدر تحریک آزدی کشمیر نے کی۔تقریب سید قاسم شاہ، راجہ زیب ظفر، چوہدری فرخ اور اسلم خاں نیازی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔
یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی اور کشمیری عوام نے بھر پور شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان عظیم قربانیوں سے وجود میں آیا اور تاقیامت قائم رہے گا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا گیا جس میں پاکستانی، کشمیری عوام اور بچوں نے خاص طور پر شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *