وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔
سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 50 ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10فروری کو پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوری سے 6 لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
عمران خان جھوٹی تقریروں اور ٹوئٹس کی بجائے استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جھوٹی تقریروں اور ٹوئٹس کی بجائے استعفیٰ دیں
-
قوم کا پیسہ بچانے پر وزیراعظم کی وزیر ِمواصلات اور NHA کو مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے قوم کا پیسہ بچانے پر وزیر ِمواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دی ہے۔
-
کراچی میں ویکسینیشن کی کمی اومی کرون کو بڑھا رہی ہے: پروفیسر شاہد رسول
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں ویکسی نیشن کی کمی اومی کرون کو بڑھا رہی ہے۔
-
نسلہ ٹاور کی 15 میں سے 7 منزلیں گرا دی گئیں
کراچی میں عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے، 15 منزلہ عمارت کی 7 منزلیں گرا دی گئی ہیں۔
-
کے پی بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آویزاں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبۂ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے مکمل نتائج اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیے۔
-
نارتھ کراچی:1 شخص کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
-
جماعت اسلامی MQM جیسے بینرز لگا رہی ہے، سعید غنی
سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ فی الحال مظاہرین پر طاقت کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جماعت اسلامی ایم کیوایم کی خلا پُر کرنےکی کوشش کررہی ہے، یہ وہی بینرز لگا رہی ہے جو ایم کیو ایم لگایا کرتی تھی۔
-
جماعتِ اسلامی کا دھرنا، ساتواں دن، اسکول کے اساتذہ و طلبہ کی شرکت
کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعتِ اسلامی کا جاری دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، آج صبح دھرنے میں عثمان پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
-
کوئٹہ میں گیس لیکج کا دھماکا،6 افراد زخمی
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں،دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
-
کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 40 ویں نمبر پر، شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 فیصد سے اوپر چلی گئی۔
-
پشاور میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
پشاور میں گزشتہ پیر سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
-
عامر لیاقت صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
-
ٹنڈو آدم: مال گاڑی کو حادثہ، کرین پہنچ گئی
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کی 5 بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کراچی سے امدادی کرین پہنچ گئی۔
-
آزاد کشمیر: مہمان بن کر آئے 2 افراد کی فائرنگ، میزبان قتل
آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور میں مبینہ طور پر گھر میں مہمان بن کر آئے 2 افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کا بھانجا بھی زخمی ہو گیا۔
-
کراچی: آج شام گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
-
کراچی، لاہور، اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں اضافہ
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں مزید 23 افراد میں اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔