Categories
Breaking news

ای سی سی اجلاس: اہم دفاعی امور کیلئے گرانٹس منظور

Advertisement
ای سی سی اجلاس: اہم دفاعی امور کیلئے گرانٹس منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملکی سیکیورٹی پر مامور فوجی جوانوں، پاک ایران سرحدی باڑ سمیت اہم دفاعی امور کےلیے گرانٹس کی منظوری دے دی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں10 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اندرونی سیکیورٹی پر مامور پاک فوج کے جوانوں کے لیے اضافی الاؤنسز کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ای سی سی اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن نارتھ کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سیسنا طیارے کی مرمت کے لئے وزارت دفاع کو گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

اس موقع پر مقامی سطح پر سم کارڈ اور اسمارٹ کارڈ کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سرمایہ کاری بورڈ اور ٹیلی کام سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

ای سی سی نے کینو اور آم کی برآمد کےلیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *