
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران ضروری استعمال کی 23 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا، یوں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 28.67 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
حالیہ ہفتے نمک 7.61 فیصد، چائے 5.90 فیصد مہنگی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا۔
پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.61 فیصد اضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت 3.66 فیصد بڑھی۔
فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 2.41 فیصد کا اضافہ ہوا، آگ جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت 6.32 فیصد بڑھ گئی۔
رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، دال مسور 1.56 اور دال چنا کی فی کلو قیمت میں 1.46 فیصد کمی آئی۔
دال ماش 0.68 اور دال مونگ 0.62 فیصد فی کلو سستی ہوئی، فی کلو گھی کی قیمت میں 1.08 فیصد کمی ہوئی۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں 0.26 فیصد کمی ہوئی، ایل پی جی کی قیمت میں 0.22 فیصد کمی ہوئی جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو(نیب ) کی حمزہ شہباز کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں
یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کارکن عمران خان کے خطاب سے پہلے آپس میں لڑ پڑے
کارکنان کے دمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا تھا۔
-
فواد چوہدری اور زلفی بخاری ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے
سولہ نومبر کو دونوں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی،پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔
-
مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، عمران خان
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی ہے، پرویز الہٰی کے ساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے۔
-
پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، آصف زرداری
آصف زرداری نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
-
کرپٹ عناصر کے ذریعے کرپشن ختم نہیں کی جاسکتی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کو کرپٹ لوگوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
-
آرمی چیف کی تقرری، صدر مملکت کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فوادچودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت عمران خان کی مکمل حمائیت سے آرمی چیف کی تقرری میں آئینی ذمہ داری اداکریں گے
-
نیب کا توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ
قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دےدیا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی کا وزارت خارجہ سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جب پاکستان اور امریکا کے درمیان دوری پیدا ہو تو دونوں ملکوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
-
آرمی چیف پر وزیرِ اعظم کی ایڈوائس آئی تو عمل کرینگے: صدر عارف علوی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔
-
تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ پر استعفیٰ دینے کیلئے زور
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضگی برقرار ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی ہے۔
-
عمران خان پر حملہ، جاں بحق معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے واقعے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
-
عمران خان کل دھرنے یا جلسے کا اعلان کریں گے؟
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں کل راولپنڈی میں دھرنے یا جلسے کا اعلان کریں گے۔
-
لاہور: خاتون کا نکاح نامہ 10 سال بعد جعلی قرار
لاہور میں جعلی نکاح نامے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی خاتون 10 سال بعد کامیاب ہو گئیں۔
-
براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں، فواد چوہدری کی ایلون مسک سے اپیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل کردی۔