
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا فورم استعمال کر کے ایک پارٹی نے شوکاز بھیجا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کا عندیہ نہیں دیا، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم بنانے والوں میں شامل ہے ،پیپلزپارٹی آج بھی مل کر چلنا چاہتی ہے لیکن لگتا ہے نون لیگ کا ارادہ نہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے خصوصاً پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا ہے، ایک دو لوگ ایسے بیانات دے دیتے ہیں جس سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگتا ہے، جو بھی جماعت پی ڈی ایم کونقصان پہنچائے گی وہ حکومت کوخوش کرے گی۔
Table of Contents
پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے، شاہد خاقان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ اے این پی آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم اس کے الوداع کہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے ردعمل کے اظہار میں تحمل سے کام لے رہے ہیں۔
اتحاد میں شوکاز ہوتا ہے نہ ہی وضاحت ہوتی ہے، راجا پرویز اشرف
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحاد میں شوکاز ہوتا ہے نہ ہی وضاحت ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
جہانگیر ترین PTI رہنماؤں کے ہمراہ عدالت پہنچے
آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پہنچنے والے جہانگیر ترین کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف کے مختلف رہنما بھی تھے جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ سے ہی ان کے ساتھ وہاں پہنچے۔
-
جہانگیر ترین اور بیٹے کی ضمانت میں توسیع
لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
-
وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں: منظور رضی
ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی کا کہنا ہے کہ وزیرِریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں۔
-
کراچی: پورٹ قاسم سے تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کی دوسری بندرگاہ پورٹ قاسم کے مین گیٹ پر کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔
-
رحیم یار خان: 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں 2 رشتے دار ملزمان نے گھر میں معصوم بچیوں کو اکیلا دیکھ کر 1 کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دوسری سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
-
پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیں گی، فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔
-
مجھ سے پہلے پورٹ چارجز پر اضافی ادائیگی ہوتی تھی، عدنان گیلانی
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حکومت پسند کرتی تھی
-
73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت غلط قرار دے دی
سروے کے مطابق ملکی معیشت بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی کی وجہ بنی، 64 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو خراب کہا جبکہ 36 فیصد نے اچھا قرار دیا
-
مریم نواز آئیں تو مقابلے کو تیار ہوں، فردوس عاشق
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ کھیلی، پنچنگ بیگ پر باکسنگ کے جوہر بھی دکھائے
-
محمد زبیر کا حماد اظہر کے بیان پر جواب
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جو سالانہ چار فیصد سے بھی کم ہے، اس کا موازنہ ہمارے دور سے کریں جب کم افراط زر کے باوجود پانچ میں سے چار سال میں نمو بیس فیصد سالانہ تھی
-
اے این پی نے اپنے خیالات اجلاس میں کیوں نہیں بتائے، شاہد خاقان عباسی
جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو میں کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلے کو توڑا جس پر وضاحت طلب کی
-
وزیراعظم عمران خان اپنے بیان پر معافی مانگیں، ایچ آر سی پی کا مطالبہ
پاکستان انسانی حقوق کمیشن ( ایچ آر سی پی ) نے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے ۔
-
شوگر ملز کو پنجاب حکومت کے اقدام کیخلاف عارضی ریلیف مل گیا
شوگر ملز نے لاہور ہائیکورٹ سے حکومت پنجاب کے اقدام کیخلاف عارضی ریلیف حاصل کرلیا۔
-
حقوقِ نسواں، وکلا تنظیموں کی وزیر اعظم کے جنسی زیادتی کے بیان کی مذمت
ان ریمارکس میں کہا گیا کہ اس بیان سے وزیر اعظم نے جنسی زیادتی کا دفاع کرنے والوں کو شہہ دی ہے، جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا اُن کی آوازکو دبانا ہے
-
حکومت اور ٹی ایل پی معاہدے پر کل اہم اجلاس
تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی) سے حکومت کے معاہدے پر کل اہم اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
-
پی ایم اے کو ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن روکنے پر تشویش
اپنے ایک بیان میں جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ تمام عمر کے لوگوں کی فوری ویکسین ان کا شناختی کارڈ دیکھ کر کی جائے۔