Categories
Breaking news

ایک نظر بشریٰ انصاری اور میڈم نور جہاں کی حسین یاد پر

Advertisement
Advertisement

سال 1978سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے ہردلعزیز ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی نامور شخصیات کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار تصویریں شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اس بار گائیکی کی ملکہ میڈم نور جہاں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کسی تقریب کی لگ رہی ہے جبکہ تصویر میں میڈم نور جہاں نے اپنا منفرد انداز اپنایا ہوا ہے جو اُن کی پہنچان ہے۔مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری نے بھی سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میڈم نور جہاں سے کچھ کہتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *