Categories
Breaking news

ایک طرف حریم شاہ، دوسری طرف حلیم ہیں، ناصر شاہ

ایک طرف حریم شاہ، دوسری طرف حلیم ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک طرف حریم شاہ ہے اور دوسری طرف حلیم ہیں، اس طرح کی حرکات پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا کہ کبھی بھی اس طرح کے حالات اسمبلی میں نہیں ہوئے، یہ لوگ رکن اسمبلی کے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب تو آگئےہیں، آئندہ اسمبلیوں میں کبھی نہیں آئیں گے، پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے، یہ جیتی ہوئی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات میں ہار گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ عرصے کے لئے بھگتنا پڑے گا، فردوس شمیم کے استعفیٰ کے اعلان پر کچھ نہیں کہوں گا۔

ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ دینا ان کی مرضی ہے، پی ٹی آئی کی یوٹرن لینےکی روایت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *