Categories
Breaking news

ایک صوبیدار، 4 جوان مہیا کر دیں تو حمزہ شہباز کو گرفتار کروا کر جیل میں ڈلوا دوں گا،گورنر پنجاب  نے آرمی چیف کو بھی خط لکھ دیا

ایک صوبیدار، 4 جوان مہیا کر دیں تو حمزہ شہباز کو گرفتار کروا کر جیل میں ڈلوا دوں گا،گورنر پنجاب  نے آرمی چیف کو بھی خط لکھ دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت کو خط لکھ دیا، گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خطوط کی نقول بھی بھجوادیں۔عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔بعدازاں ٹوئیٹ میں لکھا کہ اگر آرمی چیف مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کروا کے جیل میں ڈلوا دوں گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے۔

مساج سنٹر کا جھانسہ دے کر آدمی اغوا، تشدد کرکے اتنی رقم لوٹ لی کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

خط میں آرمی چیف سے پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے، گورنر پنجاب کے خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔بعدازاں انہوں نے اپنا موقف ٹوئٹر پر بھی سوشل میڈیا صارفین کے سامنے رکھا اور لکھا کہ " اگر آرمی چیف صاحب مجھے صرف ایک صوبیدار اور چار فوج کے جوان ہی مہیا کردیں ، تو میں خود اس غیر آئینی وغیر قانونی جعلساز وزیراعلی کو گرفتار کرواکے جیل میں ڈلواؤں گا انشاءاللہ "۔

اگر آرمی چیف صاحب مجھے صرف ایک صوبیدار اور چار فوج کے جوان ہی مہیا کردیں

بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور امارات میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

تو میں خود اس غیر آئینی وغیر قانونی جعلساز وزیراعلی کو گرفتار کرواکے جیل میں ڈلواؤں گا انشاءاللہ #GherAiniWazirealaNamanzoor

— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 5, 2022

چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ایسا کام کردیا کہ دنیا حیران پریشان رہ گئی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "خود سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل ایمپائر کا مطالبہ کیا ہے ، حقیقی معنوں میں نیوٹرل ایمپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے ، ورنہ اسے نیوٹرل نہیں کہا جا سکتا اور نہ میچ فئیر ہوتا ہے "۔

میں نے ۲۶ سال خود سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل ایمپائر کا مطالبہ کیا ہے

حقیقی معنوں میں نیوٹرل ایمپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے

ورنہ اسے نیوٹرل نہیں کہا جا سکتا اور نہ میچ فئیر ہوتا ہے #GherAiniWazirealaNamanzoor

جنسی تشدد کا جرم ثابت، ہسپانوی فٹ بالر کو 4 برس قید کی سزا سنادی گئی

— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 5, 2022

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ " اگر ایسے ہی طاقت کے زور پر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو تحفظ دیا جائے گا تو وہ دن دور نہیں ، طاقت کے ناجائز استعمال ، جعلی نوٹیفکیشن اور غیر آئینی عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر کوئی بھی کسی بھی آئینی عہدے پر قبضہ کر سکے گا "۔

بھارت میں 15 سالہ لڑکے کو زبردستی شراب پلا کر زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی

اگر ایسے ہی طاقت کے زور پر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو تحفظ دیا جائے گا تو وہ دن دور نہیں

طاقت کے ناجائز استعمال ، جعلی نوٹیفکیشن اور غیر آئینی عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر کوئی بھی کسی بھی آئینی عہدے پر قبضہ کر سکے گا #GherAiniWazirealaNamanzoor

— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 4, 2022

آج کا ظالم عمران خان، پرویز الہٰی وعدہ کرکے بھاگ گیا، اس کا بھائی ہمارے ساتھ کھڑا ہے: آصف زرداری

مزید :

علاقائیپنجابلاہورBreaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.