Categories
Breaking news

ایک سوال بار بار پوچھے جانے پر ثانیہ مرزا اُکتا گئیں

ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سوال بالکل پسند نہیں کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے میچ میں کسے سپورٹ کر رہی ہیں۔ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی…

ایسے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ثانیہ مرزا سے سوال پوچھا گیا ہے کہ ایسا کون سا سوال ہے جسے سن کر ان کا دل چاہتا ہے کہ یہ کبھی نہ پوچھا جائے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے جواب میں کہاکہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے میچ میں آپ کسے سپورٹ کر رہی ہیں ، پلیز یہ سوال نہ پوچھیں۔ ثانیہ مرزا کے جواب پر قریب موجود ان کے شوہر شعیب ملک نے یہی سوال مختلف انداز میں پوچھتے ہوئے کہا آپ انڈیا اور پاکستان کے میچ میں کسے اچھی طرح سپورٹ کریں گی؟

شعیب ملک کے سوال پر ثانیہ مرزا نے مسکراتے ہوئے جواب میں انہیں سے سوال پوچھ ڈالا۔ اور کہا پاکستان اور انڈیا کا ٹینس میچ ہو تو آپ کسے اچھی طرح سپورٹ کریں گے؟

شعیب ملک نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا بلا شبہ میں اپنی اہلیہ کو سپورٹ کروں گا۔ ثانیہ مرزا نے جواب پر خوش ہو کر قہقہہ لگایا اور کہا پھر میرا بھی یہی جواب ہے۔ اب مجھ سے یہ سوال نہ پوچھا جائے۔ شعیب ملک نے کہا میں یہ سوال دوبارہ بھی پوچھوں گا۔

دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح بھی ان کی گفتگو پر تبصرے کر ہے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک مقامی برانڈ کے ساتھ پر فیوم بھی لانچ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.