Categories
Breaking news

ایک بیان نے اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی، عثمان بزدار

Advertisement
عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ایک بیان نے اپوزیشن کے اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ عثمان بزدار نے ملاقات کرنے والوں سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لائیں گے کیونکہ سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہ کیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار کے لیے ملکی مفادات داؤ پر لگانےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپوزیشن کی آہ و زاری بےوقت کی راگنی ہے۔

فوجی قیادت کا نام لینا نوازشریف کا اپنا فیصلہ تھا: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر میں براہِ راست نام سنے تو دھچکا لگا، فوجی قیادت کا نام لینا نوازشریف کا اپنا فیصلہ تھا، انتظار ہے کہ وہ اس سے متعلق ثبوت کب پیش کریں گے، عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے۔

ملاقات کے دوران اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیرفطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں، پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *