Categories
Breaking news

ایک اور عرب ملک نے فلسطینیوں سے غداری کر دی

Advertisement

مراکش اور اسرائیل

مراکش نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی پشت میں چھرا گھونپ دیا۔

یو اے ای ، بحرین اور سوڈان پہلے ہی غداری کر چکے ایک اور عرب ملک نے فلسطینیوں سے غداری کر دی۔ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کے بعد مراکش نے بھی اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کر لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے ایک اور مسلم ملک سے اسرائیل کو تسلیم کروا لیا، مراکش مظلوم فلسطینیوں کی پشت میں چھرا گھونپنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا، اس سے قبل متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان غداری کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اسرائیل اور مراکش کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ اسرائیل اور مراکش نے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کی موجودگی میں مراکش کے وزیر خارجہ اور اسرائیلی عہدے داروں نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری معاشی ترقی، مراکش میں کاروباری صلاحیت اور ٹیکنالوجی کی حمایت پر مرکوز ہو گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *