Categories
Breaking news

ایکسپورٹ بڑھانے کا حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن بتائے، فواد چوہدری

اپوزیشن کیساتھ سنجیدہ تعلقات کے تحت آگے بڑھنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کا حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن بتائے۔

فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ سنجیدہ تعلقات کے تحت آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دے، ایکسپورٹ بڑھانے کا اگر حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن بتائے۔

کابینہ نے بجٹ منظور کرلیا، تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری

وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2021-22 منظور کرلیا،…

فوادچوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ پر 10، 15 دن بحث چلنی ہے، شور شرابہ تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔

حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کیلئے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تگڑی ہو تو سارے ساتھ ہوتےہیں، یہ غلط فہمی ہے کہ کوئی چھوڑ جائے گا، چھوٹی موٹی ایڈجسٹمنٹ ہوتی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *