Categories
Breaking news

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دینے کی تصدیق کی ہے۔

احمد اویس اب عدالت میں حکومتِ پنجاب کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

احمد اویس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کے حلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا حمزہ شہباز کےحلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

احمد اویس نے کہا کہ صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھےانہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو سنا گیا ہے۔

احمد اویس کا کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے، انہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.