Categories
Breaking news

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کلفٹن میں فیملی پارک کا افتتاح کر دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں فیملی پارک کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارک میں جھولے لگائے گئے ہیں اور باسکٹ بال کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو سرسبز بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کی نعت پڑھتے ویڈیو وائرل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی نعت پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں پارکس قائم کئے جا چکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کو صاف ستھرا رکھنا اور درخت پودے لگانا ہماری ذمے داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *