Categories
Breaking news

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ نے گٹر باغیچہ کیس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے گٹر باغیچہ کیس کی سماعت کی۔

گٹر باغیچہ کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم سامنے آگیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو موجودہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عہدے سے ہٹاکر دوسرا ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا کہا گیاہے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اہل اور غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب پر برہم ہوئی اور ریمارکس میں کہا کہ مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اہل نہیں۔

چیف جسٹس نے مرتضی وہاب پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں سیاست کر رہے ہیں، گیٹ آؤٹ، چیف جسٹس نے انہیں فوری باہر جانے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.