
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اب پیپلز پارٹی سے منتیں کر رہی ہے کہ ہمارا ایڈمنسٹریٹر لگوا دو۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کچھ دنوں میں ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر آ جائے گا، مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے برطرف ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے یہ چاہتے ہیں الیکشن سے پہلے ان کا ایڈمنسٹریٹر لگے تا کہ جو پیسے پی پی کھا رہی ہے وہ یہ کھائیں، اسی لوٹ مار کے نظام میں ایم کیو ایم بھی حصہ بننا چاہتی ہے، یہ چند مراعات کے لیے کراچی کا مینڈیٹ بیچ دیتے ہیں۔
جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو اختیارات کا رونا نہیں روئےگا، حافط نعیم الرحمٰن
الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، الیکشن کمیشن نے ابھی تک ووٹر لسٹوں کی درستگی نہیں کی۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، خدشہ ہے کہ ریڈ لائن پروجیکٹ سے لاکھوں لوگوں پر عذاب مسلط کر دیا جائے گا، ان سے کچھ نہ ہو پایا تو ایک پروجیکٹ لاکر لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ ریڈ لائن اور یلو لائن پروجیکٹ پر نظرثانی کی جائے، قیوم آباد، صفورہ چورنگی، گرومندر پر سڑکوں کی بری حالت ہے، اہم اہم شاہراہوں کو کھرچ کر چلے گئے کارپیٹنگ نہیں کر رہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ ان لوگوں سے اپنے جمہوری عمل اور ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے، 380 بسوں کے روٹ کراچی سے ختم ہوگئے، صرف 80 باقی ہیں، جتنی بسیں آئی تھیں وہ ختم ہو رہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آبادی بڑھ رہی ہے اور لوگ چنگچی میں سفر کر رہے ہیں، لوگ موٹر سائیکل پر پوری فیملی لے جا رہے ہوتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
فضائی آلودگی دنیا میں 70لاکھ، پاکستان میں سوا لاکھ سالانہ اموات کا سبب
ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے دنیا بھر میں ہر سال 70 لاکھ افراد جبکہ پاکستان میں 1 لاکھ 28 ہزار افراد لقمۂ اجل بن جاتے ہیں۔
-
وزیر مملکت مصدق ملک کی ہدایت پر گیس فراہمی بڑھادی گئی
جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس تاج علی خان نے کہا ہے کہ وزیرمملکت مصدق ملک کی ہدایت پر گیس فراہمی بڑھادی ہے، پشاور میں گیس سپلائی یومیہ 7 کروڑ کیوبک فٹ سے بڑھا کر ساڑھے 9 کروڑ کر دی گئی ہے۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اسپیشل مصور نے تحفے میں کیا دیا؟
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیشل مصور عمر جرال نے ملاقات کی۔
-
ارشد شریف قتل پر عدالتی کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔
-
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس لے لیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا۔
-
حلیم عادل کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روکنے کا حکم برقرار
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو حلیم عادل کے خلاف غیرقانونی کارروائی سے روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے دیگر اہل خانہ کو بھی ہراساں کرنے سے روک دیا۔
-
توہینِ الیکشن کمیشن کیس، PTI قیادت کیخلاف درخواستیں نمٹا دی گئیں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے وقفہ کر دیا۔
-
1100 ارب کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے: عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔
-
فیصل آباد: دھند کے باعث حادثہ، 2 افراد جاں بحق
فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
-
اسلام آباد تا برہان موٹر وے M1 کھول دی گئی
شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی اسلام آباد سے برہان تک موٹر وے M1 اب دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
-
کراچی: سوات کا نوجوان ہیروئن قطر لے جاتے ہوئے گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے منشیات کی قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور سوات کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا۔
-
آئی ایس ایف کا صوبائی وزیر اقبال وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ
ترجمان آئی ایس ایف کے پی دلیر خٹک نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔
-
پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، ورلڈ بینک
ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی۔
-
روس سے سستا تیل لینے کا فیصلہ دکھاوا ہے، مزمل اسلم
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشین میں آئے گا؟
-
اسد عمر بھی وقت پر انتخابات کے حامی
اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگر وفاقی حکومت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرائے گی تو عام انتخابات مزید آگے جاسکتے ہیں۔
-
انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کیلئے غیرمناسب رہائش
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ظفر آباد چیک پوسٹ مرے ہوئے کتے اور گندگی سے بھری ہوئی تھی، ایس ایچ او نے ظفرآباد چیک پوسٹ پر لاکر کہا کہ آپ یہاں رہیں۔