Categories
Breaking news

ایپل 20 کھرب ڈالر مالیت کی پہلی امریکی کمپنی بن گئی

Advertisement
Advertisement

ایپل 20 کھرب ڈالر مالیت کی پہلی امریکی کمپنی بن گئیمعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک سنگ میل عبور کرلیا جو اب 20 کھرب ڈالر مالیت کے ساتھ پہلی امریکی کمپنی بن گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو اپنے متعدد اسٹورز بند کرنا پڑے تھے لیکن اس کے باوجود بھی کمپنی کے شیئرز میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب ایپل کے بعد سب سے زیادہ مالیت والی دوسری کمپنی ایمازون ہے جس کی مالیت 17 کھرب ڈالرز ہے، ایمازون کمپنی کے بھی شیئرز میں بھی کورونا وائرس کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

ایپل اور ایمازون کے بعد سب سے زیادہ مالیت والی تیسری کمپنی گوگل کی زیرِ ملکیت ایلفابیٹ ہے جس کی مالیت 10 کھرب ڈالرز سے زائد ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *