Categories
Breaking news

ایوانکا ٹرمپ کو پانچ گھنٹے تک تفتیش کا سامنا کس وجہ سے کرنا پڑا؟ جانیے سب حقائق

ایوانکا ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو این جی او کے فنڈز کا غلط استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ایوانکا کو پانچ گھنٹے تک تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا کے جارح مزاج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈ کو ذاتی مفادات کی خاطر کرنے پر مشکل میں پڑگئیں، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن نے ایوانکا پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فنڈ کو ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں لگایا ہے۔

اٹارنی جنرل نے الزام عائد کیا کہ ایوانکا ٹرمپ نے ٹیکس سے مستثنیٰ این جی او کے فنڈز کا استعمال ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کےلیے بھی کیا جبکہ 2017 میں ٹرمپ کی حلف برداری کےلیے واشنگٹن میں واقع ٹرمپ ہوٹل کو مارکیٹ کی معین شدہ قیمت سے زیادہ رقم ادا کی گئی۔

دوسری جانب ایوانکا ٹرمپ نے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، ایوانکا ٹرمپ نے ٹوئٹ میں اپنے والد کی بطور صدر حلف برداری کےلیے واشنگٹن میں واقع ٹرمپ ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے کم ادائیگی وصول کرنے کی درخواست کی ای میل کا عکس بھی منسلک کیا۔

pic.twitter.com/DERU9YJLcL

— Ivanka Trump (@IvankaTrump) December 3, 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *