Categories
Breaking news

این سی او سی کی SOPs پر سخت عملدرآمد کی ہدایت

Advertisement
این سی او سی کی SOPs پر سخت عملدرآمد کی ہدایت

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور ہے، اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سخت کریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اور سی )نے اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ، اسپتالوں پر پڑنے والے دباؤ اور ایس او پیز پر عملدر آمد کاجائزہ لیا گیا اور کورونا کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے سے جاری اقدامات کو دو سے تین روز مزید مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مانیٹرنگ کےنتائج کی روشنی میں دوبارہ اجلاس بلا کرفیصلے کیے جائیں گے ۔

اجلاس میں پندرہ فیصد سے زائد مثبت کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز منظور نہ ہوسکی ، پولیس کے ذریعے ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ جس مارکیٹ میں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہوگا اسے بند کردیا جائے گا، اسپتالوں کی صلاحیت اور گنجائش کو بھی مزید بڑھا رہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب کو گزشتہ روز 100وینٹی لیٹر مل گئے ہیں، پچاس لاہور کے اسپتالوں کو باقی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقسیم کر دیئے گئے، مزید وینٹی لیٹرز بھی پنجاب کو موصول ہوں گے، وینٹی لیٹرز بیڈز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی ۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا،60 سال سے زائد کے بزرگ رمضان میں مساجد میں نہیں جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *