Categories
Breaking news

این سی او سی کی بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت

 فائزر ویکسین

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی نے فائزر ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ممالک جانے والے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں، لیکن فائزر ویکسین اُن بیرون ممالک جانے والے افرادکو لگائی جائے جہاں چینی ویکسین تسلیم نہیں کی جا رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ورک ویزے پر جانے والے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *