Categories
Breaking news

این اے 133 ضمنی انتخاب ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، کس امید وار کو برتری حاصل ہے؟

این اے 133 ضمنی انتخاب ،پیپلز پارٹی امیدوار کے اتنے ووٹ کہ ن لیگ کو یقین نہ آئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 55 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مٍطابق مسلم لیگ ن کی امید وار شائستہ پرویز ملک پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار اسلم گل تھوڑۓ ہی فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 55 پولنگ سٹیشنز میں شائستہ پرویز ملک نے 7802 جبکہ اسلم گل نے 6094 ووٹ حاصل کیے ہیں۔خیال رہے کہ این اے 133 میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 254 ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں منتخب نہ ہونے والے سرفراز احمد دلبرداشتہ

این اے 133 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔ پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11امیدوار میدان میں ہیں ۔ وفاق اور پنجاب کی حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی امیدوار اس انتخابی دنگل میں حصہ نہیں لے رہا۔ پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض لگا کر مسترد کر دیے گئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا۔

سیالکوٹ واقعہ، کس ملزم نے اس گھناؤنے جرم میں کیا کردار ادا کیا؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

این اے 133 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔ حلقے میں دو لاکھ 33 ہزار 558 مرد ووٹرز جب کہ دو لاکھ چھ ہزار 927 خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔حلقہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.