Categories
Breaking news

این آر او کی سیل لگی ہے ”حصہ دیتے جاؤ، این آر او لیتے جاؤ“، عظمیٰ بخاری

این آر او کی سیل لگی ہے ”حصہ دیتے جاؤ، این آر او لیتے جاؤ“، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے این آر او کی سیل لگی ہے ’حصہ دیتے جاؤ، این آر او لیتے جاؤ۔‘

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلا این آر او باجی علیمہ، دوسرا جہانگیر ترین اور تیسرا زلفی بخاری کو دیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چینی، گندم مافیا عالمی مالیاتی اداروں کو دن رات چونا لگانے کے پلان بنارہا ہے۔ چینی،گندم مافیا کو قوم کے بجائے اپنی کرسی بچانے کی فکر پڑی ہے۔

فردوس اعوان اور عظمیٰ بخاری ایک دوسرے سے الجھ پڑیں

جیونیوزکے پروگرام آپس کی بات میں ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان الجھ پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر کیانی اور ظفر مرزا قوم کو اربوں روپے کا چونا لگا کر غائب ہو گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ 22 کروڑ پاکستانیوں کو ایک ایک ماسک بھی مفت فراہم نہیں کرسکے، اُلٹا مافیا از م حکومت کے وزیر اور مشیر ماسک اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

مافیا ازم کی حکومت نے کورونا کے نام پر اربوں روپےکی فنڈنگ وصول کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *