رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ این آر او کے بینیفشریز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں، کچھ لوگوں نے ساتھ دینے کے لیے ہاتھ جوڑے ہیں، نام نہیں بتائیں گے۔
محسن شاہنواز رانجھا نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شبلی فراز نے گری ہوئی حرکت کرتے ہوئے پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کی، ہمارے لیے لازم ہوگیا کہ حقائق سامنے لے آئیں، شہزاد اکبر نے ہمیں نیب کا مجوزہ مسودہ دیا، خیبرپختونخوا کی کرپشن کو کلین چٹ دینے کے لیے یہ بل قائمہ کمیٹی میں پڑا ہے۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اسپیکر کے کہنے پر شاہ محمود قریشی کی صدارت میں کمیٹی بنی، حکومتی صفوں میں کرپشن کے سنگین معاملات ہے جو خود این آر اومانگ رہے ہیں۔
اپوزیشن نے نیب کے معاملے پر 34 شقوں میں ترامیم کیں، شبلی فراز
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کی38 شقوں میں سے اپوزیشن نے 34 شقوں پر ترامیم پیش کیں، پہلی تبدیلی اپوزیشن نے کہی کے نیب کے قانون کی عملداری 1999 سے کی جائے،اس کا اصل فائدہ چودھری شوگر مل کیسز والوں کا ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آرڈیننس 28 دسمبر 2019 میں جاری ہوا، آرڈیننس حکومتی این آر او کا ثبوت ہے۔
محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کواین آر او دینے کے لیے یہ آرڈیننس لایا گیا، بی آرٹی منصوبے میں کھربوں کے معاملات ہے اور لاگت بڑھائی گئی، وہ این آراو ہے، ہم نے مجوزہ بل کی حمایت سے انکار کر دیا۔
محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اپوزیشن سے بدلہ لینے کے لیے ملک کے عوام کو مشکل میں ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ نیب کو صرف انتقامی کارروائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ہم نیب کا سامنا کررہے ہیں اور تیار ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
-
مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی۔
-
بیٹے کے بھرم کیلئے کار پر منسٹر کا جھنڈا لگانے والے شہری کا چالان
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران میٹروپول چوک پر ٹریفک پولیس نے منسٹر کا جھنڈا اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر شہری کا 500 روپے کا چالان کر دیا۔
-
سعید غنی اپنی ہی پارٹی کے فیصلے کو چیلنج کررہے ہیں، ذلفی بخاری
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز ذُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سعید غنی اپنی ہی پارٹی کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں۔
-
لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا۔
-
بہاولپور: 14 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
بہاولپور میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
-
پشاور: 400 سالہ پُرانے پل کی بحالی پر کام کا آغاز
پشاور کے چوہا گجر میں 400 سالہ مغلیہ فن تعمیر کے شکار پُل کی بحالی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
جج ارشد ملک کے کیس سے ہم نے سبق حاصل نہیں کیا، شاہد خاقان
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کے کیس سے ہم نے سبق حاصل نہیں کیا۔
-
شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے، بیٹی، داماد کے اثاثے قرق
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز شریف کے اثاثے قرق کر دیئے۔
-
فردوس عاشق نے عثمان بزدار کا کورونا ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے عثمان بزدار کا کورونا وائرس ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے۔
-
عمران خان کے حکم پر شہباز شریف کی رپورٹ تاخیر سے دی گئی، عطااللہ تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے سالے کے پلاٹ کا مسئلہ ہے کہ اس پر قبضہ کرالوں۔
-
جج کے گواہ کو ارطغل غازی کہنے پر عدالت میں قہقہے
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران کمرۂ عدالت اس وقت زعفران زار بن گیا جب گواہ کے بار بار سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دینے پر عدالت نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔
-
مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
-
میری میڈیکل رپورٹس تشویش ناک آئی ہیں: شہباز شریف
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں۔
-
حمزہ شہباز نے سوشل میڈیا پر استعفا دیکر خاندانی روایت برقرار رکھی، فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے سوشل میڈیا پر استعفا دے کر خاندانی شوبازی کی روایت برقرار رکھی۔
-
وفاقی حکومت کا ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔