Categories
Breaking news

این آئی ایچ کی پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق افواہوں کی تردید

این آئی ایچ کی پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق افواہوں کی تردید

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئی قسم سے متعلق غیرمصدقہ خبریں زیرِ گردش ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق این سی او سی نے تصدیق کی ہے فی الحال ایسا کوئی خطرہ نہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کورونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *