Categories
Breaking news

اینٹی کرپشن ملیر سرکل کا سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ

Advertisement
اینٹی کرپشن ملیرسرکل کا سیہون ڈولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ

اینٹی کرپشن ملیر سرکل نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ مارا، رہائشی اسکیموں کا ریکارڈ نہ ملنے پر ایس ڈی اے آفس سیل کردیا گیا۔

سرکل آفیسر اسد اللّٰہ شیخ کے مطابق اینٹی کرپشن ملیر سرکل نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ مارا اور سرکاری زمینوں پر رہائشی اسکیموں کی تعمیر کے ریکارڈ کی چھان بین کی، جبکہ رہائشی اسکیموں کے جعلی کاغذات کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران آفس سے عملہ غائب ہوگیا۔

سرکل افسر کے مطابق رہائشی اسکیموں کا ریکارڈ نہ ملنے پر ایس ڈی اے آفس سیل کردیا گیا ہے، ساڑھے تین سو ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذات پر اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل ریکارڈ کی فراہمی تک آفس سیل رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *