Categories
Breaking news

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا عہدیدار ہی گاڑیوں کی چوری میں ملوث نکلا

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا عہدیدار ہی گاڑیوں کی چوری میں ملوث نکلا

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا عہدیدار ہی گاڑیوں کی چوری میں ملوث نکلا، گاڑیوں کی چوری میں ملوث پولیس اہلکار اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ ملزمان کےقبضے سے چوری کی 8 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر ناصر شاہ گلشن اقبال اے وی ایل سی میں تعینات تھا، ملزم گلشن اقبال ڈویژن کے انچارج عابد شاہ کا قریبی رشتے دار ہے، ملزم ناصر شاہ اپنے ساتھی سہیل علی کے ساتھ گاڑیاں چوری کرتا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سہیل علی نے جعلی پولیس کارڈ بنوا رکھا تھا، ملزمان چوری شدہ گاڑی ساتھی زاہد خان کے کمپاؤنڈ میں کھڑی کرتے تھے۔

بشیر بروہی نے مزید بتایا کہ کمپاؤنڈ کا مالک ٹریفک پولیس افسر کا بیٹا ہے، کمپاؤنڈ مالک گاڑیوں کے جعلی کاغذات بنواکر فروخت کرتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.