Categories
Breaking news

اینٹی وائرس McAfee کے بانی نے 75 برس کی عمر میں مبینہ خود کشی کرلی

اینٹی وائرس McAfee کے بانی نے 75 برس کی عمر میں مبینہ خود کشی کرلی

بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینٹی وائرس McAfee کے بانی جوہن مکافی نے سپین کی جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے مطابق جوہن مکافی کو گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ان کی امریکہ کو حوالگی کے حوالے سے کیس چل رہا تھا تاہم بدھ کے روز عدالت نے مکافی کی امریکہ کو حوالگی کا حکم دے دیا تھا۔

عدالتی حکم آنے کے بعد بارسلونا کی جیل میں قید جوہن مکافی نے مبینہ خود کشی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیل سیل سے ان کی لاش نکالی گئی ہے اور تمام شواہد خود کشی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان ،سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

خیال رہے کہ جوہن مکافی پر امریکہ میں کئی مالیاتی مقدمات چل رہے تھے۔ ان پر ڈسٹرکٹ آف ٹینی سی میں کئی ملین ڈالر کے ٹیکس سے بچنے کے 10 الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ مارچ میں انہیں مین ہیٹن کی وفاقی عدالت نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ میں قصور وار قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بٹ کوائن صارفین کو 13 ملین ڈالر کا چونا لگایا تھا۔ جوہن مکافی کی عمر 75 برس تھی اور انہیں McAfee اینٹی وائرس کے بانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے 1987 میں McAfee کی بنیاد رکھی تھی۔

موجودہ بجٹ پر مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ کے صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبین الاقوامیسائنس اور ٹیکنالوجی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *