Categories
Breaking news

ایم کیو ایم 7 ووٹوں کے ساتھ میک اینڈ بریک کی پوزیشن میں ہے، امین الحق

ایم کیو ایم 7 ووٹوں کے ساتھ میک اینڈ بریک کی پوزیشن میں ہے، امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 7 ووٹوں کے ساتھ میک اینڈ بریک کی پوزیشن میں ہے۔ کارکنوں سے مشاورت کی، رابطہ کمیٹی کے پاس تمام اختیارات ہیں۔

ایک بیان میں امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ اسلام آباد میں موجود ہے اور مشاورت جاری ہے۔ ابھی ایم کیو ایم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت قائم و دائم رہنی چاہیے۔ ایم کیو ایم نے کسی وزارت یا عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔ چار ماہ پہلے مونس الہیٰ کو وزیر بنایا جارہا تھا تو ایم کیو ایم کو بھی آفر کی گئی تھی۔ اس وقت خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ایک وزارت کا بوجھ بھی کافی ہے ہم اسی طرح آگے چلتے رہیں گے۔

امین الحق نے کہا کہ ہماری خواہش عوامی مسائل کا حل ہے، وزارت یا عہدہ اہم نہیں۔ عوام ساری چیزیں دیکھ رہے ہیں، ہر گھنٹے کے ساتھ سیاسی معاملات میں تبدیلی آرہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ منہگائی کی صورتحال یہاں اچھی نہیں لیکن دیگر ممالک میں بھی خوفناک صورتحال ہے۔ ہماری بات غور سے سنی گئی ہے اور مطالبات منظور بھی کیے گئے۔

امین الحق نے کہا کہ پارلیمنٹ کو پانچ سال مکمل کرنے کا وقت دینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.